شیخوپورہ میں پیسے دینے سے انکار پر شوہر نے مبینہ طور پر تیز دھار آلے سے بیوی کی کلائی کاٹ دی۔
پولیس کے مطابق ملزم سلیم کو گرفتار کرلیا گیا جو کہ نشے کا عادی تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم بیوی پر اکثر تشدد کرتا تھا۔
بولان میں دہشتگردی کا نشانہ بننےوالی جعفر ایکسپریس کی بوگیاں 8 روز بعد کوئٹہ پہنچا دی گئیں۔
صدر آصف علی زرداری آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے، صدر مملکت کو بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن ںے امریکہ اور اسرائیل کی دہشت گردی کے خلاف جمعہ کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے اور تمام پاکستانیوں سے اپیل ہے کہ مظاہروں میں شرکت یقینی بنائیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دو روز کے دوران جنگلی بھیڑیا 14 افراد کو زخمی کرچکا ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کے بغیر پارلیمانی سیکیورٹی کمیٹی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کی جانب سے شرکت نہ کرنے کے اعلان پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی ف) سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا ہے کہ پانچ بار ایک میڈیسن نے کام نہ کیا ہو تو دوائی بدل کر دیکھنا چاہیے۔
حکومت پنجاب نے آغوش پروگرام کے تحت نومولود بچوں کی ماؤں اور حاملہ خواتین کو 23 ہزار دینے کا اعلان کردیا۔
بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی (بیوٹمز) کوئٹہ میں تمام کلاسز عید الفطر تک معطل رہیں گی۔
جو ہمارے وجود کا دشمن ہوگا، اس کے پیچھے ہمیں کسی بھی ملک جانا پڑے، ہم جائیں گے، خواجہ آصف
وفاقی وزیر سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے حکومت آپریشن کا فیصلہ کرچکی ہے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ 2018ء میں قائم ہونے والی نااہل حکومت نے دہشت گردی کے خلاف جنگ سے حاصل ثمرات ضائع کردیے۔
وومن یونیورسٹی مردان، بخشالی کیمپس میں طالبہ کے ساتھ مبینہ ہراسگی کے واقعے میں ملوث یونیورسٹی کے سیکیورٹی افسر کو معطل کر دیا گیا ہے۔
خیبرپختونخوا کے اضلاع شمالی وزیرستان اور ٹانک میں کرفیو نافذ کردیا گیا۔
نیاز اللہ نیازی کو بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ترجمان کی بھی ذمہ داری دیدی گئی۔
اپنے بیان میں فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے تفصیلی ملاقات ہوئی ہے، بانی نے نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے بائیکاٹ کو درست فیصلہ قرار دیا۔
پنجاب میں امن و امان کی خراب صورتحال پر حکومتی اور اپوزیشن ارکان یک زبان ہوگئے۔