• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصطفیٰ عامر قتل کیس، ملزم ارمغان کی میڈیکل رپورٹ، جسم پر سرخ نشانات


مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کی میڈیکل رپورٹ ’جیو نیوز‘ نے حاصل کر لی۔

رپورٹ کے مطابق ملزم ارمغان کو 3 بج کر 55 منٹ پر میڈیکو لیگل کے لیے پیش کیا گیا، تفتیشی افسر انسپکٹر  امیر  علی ملزم ارمغان کو ہتھکڑی کے ہمراہ جناح اسپتال لائے۔

 ملزم ارمغان کی حالت بہتر تھی اور وہ بات چیت کر رہا تھا، اس کا بلڈ پریشر نارمل اور وہ مکمل ہوش و حواس میں تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملزم کی کمر کے نچلے حصے پر سرخ نشانات موجود تھے۔

رپورٹ کے مطابق ملزم کے کانوں کے پیچھے اور کہنیوں پر بھی کسی سخت چیز کی چوٹ کے سرخ نشانات موجود تھے۔

قومی خبریں سے مزید