• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: امریکی قونصلیٹ کے جعلی اپوائنٹمنٹ لیٹر تیار کرنیوالا ملزم گرفتار

— جنگ فوٹو
— جنگ فوٹو

فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے امریکی ویزوں کے لیے قونصلیٹ کے جعلی اپوائنٹمنٹ لیٹر تیار کرنے والے ملزم کو کراچی سے گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کے عملے نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد مشتاق راجپوت کو امریکی قونصلیٹ کراچی کی شکایت پر گرفتار کیا ہے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار ملزم منصور کنسلٹنٹ کے نام سے ویزا کنسلٹینسی کا کام کر رہا تھا، ملزم نے بھاری رقوم وصول کر کے متاثرہ شہری کو جعلی اپوائنٹمنٹ لیٹر جاری کیا۔

متاثرہ شہری نے پوچھ گچھ پر انکشاف کیا کہ محمد مشتاق نامی ایجنٹ نے اس کو مذکورہ دستاویزات فراہم کی ہیں۔

ملزم مشتاق راجپوت نے متاثرہ شہری سے اس جعل سازی کے عوض 2 لاکھ روپے لیے تھے۔

امریکی حکام نے مذکورہ جعلی ایجنٹ کے خلاف تحریری شکایت درج کرائی تھی، جس پر ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر کے اس سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید