کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کی صحت سے متعلق ویٹیکن نے بتایا کہ ان میں ڈبل نمونیا کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ ان کے قریبی ساتھیوں کے مطابق ان کی حالت بدستور پیچیدہ ہے۔
پوپ فرانسس ہوش میں ہیں اور انہوں نے آج صبح ناشتہ بھی کیا، 88 سالہ پوپ فرانسس سانس لینے میں دشواری کی شکایت پر جمعہ 14 فروری سے روم کے جیمیلی اسپتال میں داخل ہیں۔
آج سہ پہر کو کروائے گئے ان کے سی ٹی اسکین کے مطابق انھیں ڈبل نمونیا ہے، ویٹی کن کے مطابق سانس کی انفیکشن میں دمہ کے برونکائٹس بھی شامل ہے، جس کے لیے کورٹیکوسٹرائیڈ اینٹی بائیوٹکس کروانے کی ضرورت ہے۔
ان کے قریبی معاونین کے مطابق پاپائے اعظم نے انھیں بتایا کہ وہ اپنی وراثت کی تیاری اور اپنے جانشین کے بارے میں بھی غور کر رہے ہیں۔