• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران جنگ نیتن یاہو کی جنگ ہے: سابق سربراہ سعودی انٹیلی جنس

سابق سعودی انٹیلی جنس چیف شہزادہ ترکی الفیصل — تصویر بشکریہ عالمی میڈیا
سابق سعودی انٹیلی جنس چیف شہزادہ ترکی الفیصل — تصویر بشکریہ عالمی میڈیا

سعودی عرب کے سابق انٹیلی جنس چیف شہزادہ ترکی الفیصل نے کہا ہے کہ نیتن یاہو نے امریکا کے 7 دورے کر کے ٹرمپ کو جنگ کے لیے قائل کیا کہ وہ ان کی رائے کی حمایت کریں۔

انہوں نے بین الاقوامی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نیتن یاہو کی جنگ ہے، نیتن یاہو چاہتا ہے کہ وہ بلا روک ٹوک جو چاہے کر سکے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی جوابی کارروائیوں پر امریکی صدر نے حیرت کا اظہار کیا، ٹرمپ کے حیرت زدہ ہونے پر بڑی حیرت ہے۔

شہزادہ ترکی الفیصل نے کہا کہ سابق سربراہان صدر ٹرمپ سے کہتے رہے ایران پر حملہ نہ کریں۔

ان کا کہنا ہے کہ سب کو معلوم ہے کہ ایران امریکا کے فوجی اڈوں کو نشانہ بنائے گا، منفی اثرات سے امریکا بھی نہیں بچ سکے گا۔

سعودی عرب کے سابق انٹیلی جنس چیف نے ساتھ یہ بھی واضح کر دیا کہ سعودی عرب اور اسرائیل کے تعلقات معمول پر آنےکی بات بھول جائیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید