ایران پر اسرائیلی اور امریکی حملے چھٹے روز بھی جاری ہیں جس کے باعث جانی نقصان مسلسل بڑھ رہا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق آج چھٹے روز بھی تہران میں صبح سویرے زور دار دھماکے ہوئے جن میں جانی نقصان ہونے کا خدشہ ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران میں اسپتالوں اور اسکولوں سمیت مختلف اہداف پر حملوں میں 1045 افراد شہید ہو چکے ہیں۔
اسرائیلی فوج کے مطابق اسرائیلی فضائیہ ایران پر 5 ہزار ٹن سے زیادہ گولہ بارود برسا چکی ہے۔
دوسری جانب امریکی حکام نے کہا ہے کہ ایران پر عراقی کردوں نے زمینی حملہ شروع کر دیا ہے۔
امریکی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ایک اہلکار نے کہا کہ 1 ہزار عراقی کردوں نے ایران کے خلاف زمینی کارروائی شروع کر دی ہے اور ہزاروں کرد سرحد پار کر کے ایرانی علاقوں میں داخل ہو رہے ہیں۔