• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرم میں 14دہشتگردوں کے سر کی قیمت 13 کروڑ 30 لاکھ روپے مقرر


کرم کے علاقے اوچت میں امدادی قافلے پر فائرنگ کرنے والے 10 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا، دہشت گردوں کے سروں کی قیمتیں 13 کروڑ سے زائد مقرر کردی گئی۔

محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا نے کرم میں دہشت گردوں کے سروں کی قیمتیں مقرر کردیں، 14دہشتگردوں کے سروں کی قیمت 13 کروڑ 30 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔

صوبائی محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ دہشتگرد کاظم کے سر کی قیمت 3 کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے، دہشتگرد امجد کے سر کی قیمت 2 کروڑ روپے، مکرم کی 1 کروڑ 50 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق دہشتگرد نور اللّٰہ، درویش، عثمان اور سیف اللّٰہ کے سروں کی قیمت 10، 10 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ اوچت، مندوری، داد کمر اور بگن کے دیہات خالی کرواکے سرچ آپریشنز کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید