• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زیلنسکی کی مقبولیت 4 فیصد رہ گئی، ٹرمپ، آپ روسی ڈس انفارمیشن کا شکار، یوکرینی صدر

کیف /ماسکو(اے ایف پی) یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے گزشتہ روز کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ روسی ڈس انفارمیشن اسپیس میں رہ رہے ہیں،انہوں نے یہ بات امریکی صدر کے تنقیدی تبصرے کہ زیلنسکی کی مقبولیت کی درجہ بندی چار فیصد ہے،کے جواب میں کہی۔جبکہ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے یوکرین کے تنازعے کا الزام کیف کو نیٹو کے فوجی اتحاد میں شامل کرنے کے اقدام پر لگانے پرامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سراہا۔سرگئی لاوروف نے یہ بات روس کی ریاست ڈوما میں قانون سازوں سے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ پہلے اورمیری رائے میں اب تک واحد مغربی رہنما ہیں جنہوں نے عوامی سطح پر اور بلند آواز میں کہا ہے کہ یوکرائنی صورت حال کی بنیادی وجوہات میں سے ایک سابقہ انتظامیہ کی جانب سے یوکرین کو نیٹو میں گھسیٹنے کی جارحانہ لائن تھی۔

دنیا بھر سے سے مزید