• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ قبرص میں اپنے اڈے کی حفاظت کیلئے بحری جہاز بھیجے گا، وزیراعظم کیئر اسٹارمر

لندن(نیوز ڈیسک)برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ برطانیہ قبرص میں اپنے اڈے کی حفاظت کیلئے بحری جہاز بھیجے گا، ائر ڈیفنس ڈسٹرائر ایچ ایم ایس ڈریگن سمیت ڈرون تباہ کرنیوالے ہیلی کاپٹر ز کی تعیناتی کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ۔برطانیہ نے قبرص میں اپنے اڈے پر فضائی دفاع کو مضبوط کرنے کے لیے ڈرون تباہ کرنے کی صلاحیت کے حامل ہیلی کاپٹرز کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔برطانوی وزیرِ اعظم سر کیئر سٹارمر کا کہنا ہے کہ ائر ڈیفنس ڈسٹرائر ایچ ایم اس ڈریگن کو بھی اس خطے میں بھیجا جا رہا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ برطانیہ ’قبرص کی سکیورٹی اور وہاں تعینات برطانوی فوجی اہلکاروں کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید