کراچی (نیوز ڈیسک) برطانیہ میں سونی کے خلاف 2ارب پائونڈ (730ارب روپے) کا مقدمہ دائر، پلے اسٹیشن اسٹور پر ڈیجیٹل گیمز و اضافی مواد کی قیمتیں غیر منصفانہ وصول کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ فنانشل ٹائمز کے مطابق برطانیہ میں سونی کے خلاف 2 ارب پائونڈ کا کلاس ایکشن مقدمہ دائر کیا گیا ہے جس میں الزام ہے کہ کمپنی نے پلے اسٹیشن اسٹور پر ڈیجیٹل گیمز اور اضافی مواد کی قیمتیں صارفین سے غیر منصفانہ طور پر زیادہ وصول کیں۔ اگر مقدمہ صارفین کے حق میں ختم ہوتا ہے تو گزشتہ تقریباً 10 سال کے دوران خریداری کرنے والے صارفین معاوضے کے اہل ہو سکتے ہیں، جس کی رقم ہر صارف کے لیے تقریباً £162 تک ہو سکتی ہے۔