سوشل میڈیا پر وزیر اعلیٰ پنجاب اور اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈا پر لاہور کے تین تھانوں میں مختلف ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے، جن میں پیکاایکٹ کی دفعات بھی شامل ہیں۔
ایف آئی آرز کے مطا بق ملزمان نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ذریعے فیک ویڈیوز بنائیں، مخصوص جماعت نے جعلی ویڈیوز بناکر انتشار پھیلانے کی سازش کی۔
ایف آئی آرز میں کہا گیا ہے کہ ویڈیوز ملک دشمن عناصر کے ایجنڈے کو پرموٹ کرنے کے لیے بنائی گئیں۔