• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

3 منٹ کی پرفامنس کی بھاری فیس؟ اروشی روٹیلا کا راز فاش

اروشی روٹیلا--فائل فوٹو
 اروشی روٹیلا--فائل فوٹو 

معروف بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے 3 منٹ کی پرفارمنس کا 3 کروڑ روپے معاوضہ لیا ہے۔

 اداکارہ اروشی روٹیلا حال ہی میں ریلیز ہونے والی ایکشن سے بھرپور تیلگو فلم ڈاکو مہاراج کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انہوں نے فلم کے گانے دبیدی دبیدی میں صرف 3 منٹ کی پرفارمنس کے لیے 3 کروڑ روپے وصول کیے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق اروشی روٹیلا کو فلم کے ہٹ یا فلاپ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، وہ اپنی پرفارمنس کے لیے 1 کروڑ روپے فی منٹ چارج کرتی ہیں۔

فلم کے گانے دبیدی دبیدی میں فحش ڈانس مووز کی وجہ سے ان کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

اداکارہ کی مجموعی دولت کا تخمینہ تقریباً 236 کروڑ روپے لگایا جا سکتا ہے، ان کے انسٹاگرام پر بھی 73 ملین فالوورز ہیں۔

تیلگو ایکشن ڈرامہ فلم ڈاکو مہاراج اب نیٹ فلکس پر بھی دستیاب ہے۔

اس کی ریلیز سے قبل افواہیں تھیں کہ اروشی روٹیلا کے سینز  حذف کر دیے گئے ہیں، لیکن یہ رپورٹس غلط ثابت ہوئی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید