ملتان میں شاہ رکنِ عالم انٹرچینج کے قریب موٹر وے پر مسافر بس ٹرالر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق مسافر بس کراچی سے سوات جا رہی تھی جس میں تبلیغی جمات کے کارکن سوار تھے۔
بس پہلے موٹر وے پر ڈیوائیڈر سے ٹکرائی اور پھر ٹریلر سے ٹکرا گئی، ٹکر کی وجہ سے مسافر بس کا اگلا حصہ بری طرح تباہ ہو گیا اور ٹریلر الٹ گیا۔
مسافر بس میں سوار 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، 7 زخمیوں کو نشتر اسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے 2 کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ مسافر بس تیز رفتاری سے چلانے اور ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا۔