• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور یورپی یونین کا دہشتگردی سے لڑنے کے عزم کا اعادہ

پاکستان اور یورپی یونین نے تمام شکلوں میں دہشت گردی کی مذمت کی اور اس سے لڑنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان آج برسلز میں انسداد دہشت گردی کا نواں ڈائیلاگ منعقد ہوا۔  

پاکستانی وفد کی قیادت وزارت خارجہ میں انسداد دہشت گردی کے ڈائریکٹر جنرل عبدالحمید کر رہے تھے جبکہ یورپی یونین کی جانب سے وفد کی قیادت یورپی ایکسٹرنل ایکشن سروس کے ڈائریکٹر برائے سلامتی اور دفاعی پالیسی میسیج سٹیدجک نے کی۔

برسلز میں موجود سفارتی ذرائع کے مطابق اس موقع پر دونوں وفود نے انسداد دہشت گردی کیلئے باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے تمام شکلوں میں دہشت گردی کی مذمت کی اور اس سے لڑنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

اس کے علاوہ وفود نےافغانستان اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال سمیت علاقائی اور عالمی چیلنجز پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ 

فریقین نے گفتگو میں اقوام متحدہ اور عالمی انسداد دہشت گردی فورم سمیت کثیرالجہتی فورمز میں مضبوط تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ 

فریقین کے درمیان پرتشدد انتہاپسندی کی روک تھام اور انسداد پر مشترکہ اقدامات سمیت کثیر الجہتی شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

غیر ملکی جنگجوؤں کی بھرتی اور نقل و حرکت، آف لائن اور آن لائن بنیاد پرستی اور دہشت گردی کی مالی معاونت کا مقابلہ کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید
برطانیہ و یورپ سے مزید