• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر میں یو نیورسٹی نہ ہونے سے احساس محرومی پیدا ہورہی ہے، ایم کیو ایم

سکھر(بیورو رپورٹ) متحد ہ قو می موومنٹ سکھر کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر شہزادہ گلفام واراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی نے کہا ہے کہ سکھر سند ھ کا تیسرا بڑا شہر ہے اور بدقسمتی سے اس شہر میں طلبہ و طا لبا ت کیلئے ایک بھی یو نیورسٹی مو جو د نہیں ہے جس کی و جہ سے سکھر کے شہر یو ں اور خا ص طو ر پر طلبہ و طا لبا ت میں احسا سِ محر ومی پیدا ہو رہی ہے ،حکو متِ سند ھ تعلیمی ادارے کھو لنے کے بجا ئے انہیں بند کر نے کی سا زشو ں میں مصروف ہے ،حصول تعلیم کسی بھی شہری کا بنیادی حق ہے اور اگر سکھر کے شہریوں کو اس سے محروم رکھا گیا تو ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ حکو متِ سند ھ فروغ تعلیم میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتی جبکہ ہر سال بجٹ میں اس کے اخراجات کے پیسے رکھے جاتے ہیں جن کا حساب کتاب کرنے والاکوئی نہیں۔
تازہ ترین