کیوں نہ اپنے مال پر کرتا رہے
فکر و تشویش و تردّد آدمی
بک رہی ہے خاک بھی سونے کے مول
سب سے ارزاں ہے یہاں خود آدمی
ایک امریکی عہدیدار نے نام نہ بتانے کی شرط پر خبر ایجنسی سے گفتگو میں کہا کہ معاہدے پر تکنیکی بات چیت اس ہفتے کے آخر میں ہوگی۔
اسلامیہ یونیورسٹی میں بے ہوش طالب علم اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نےکہا ہے کہ ایران فاتح بن کر سامنے آیا ہے۔ تہران میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس معاہدے پر اسرائیل کا ردِعمل ثبوت ہے کہ ہم فاتح رہے ہیں۔
فرانسیسی صدر میکروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ معاہدے پر دستخط ہوچکے ہیں، آبنائے ہرمز بھی کُھل چکی ہے، آبنائے ہرمز مکمل طور پر جمعے کو کُھل جائے گی، اہم یہ ہے کہ تیل کی قیمتیں کم ہوں اور اسٹاک اوپر جائے۔
امریکا کی جانب سے میں نے اور صدر ٹرمپ نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے: امریکی نائب صدر
انتھونی البانیز کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا توقع کرتا ہے کہ اس معاملے کی مناسب، آزادانہ اور شفاف تحقیقات کی جائیں گی۔
مشعل پاکستان نے پاکستان کی پہلی اسٹیٹ آف فریڈم رپورٹ 2026 جاری کر دی، جسکے مطابق خواتین کے موبائل فون رکھنے کی شرح مردوں کے مقابلے میں بیس فیصدکم ہے۔ عوام معلومات کے حصول کے لیے تیزی سے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کارخ کر رہے ہیں۔
عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین نے کہا کہ وفاقی حکومت نے دن دہاڑے خیبر پختونخوا کے 109 ارب روپے پر ڈاکا ڈالا۔
ذرائع نے بتایا کہ بلاول بھٹو کو رہنما پیپلز پارٹی نوید قمر کی جانب سے بجٹ پر بریفنگ دی گئی ہے۔
فیفا صدر جیانی انفانٹینو اسرائیل اور فلسطین کے درمیان فٹبال کے ذریعے روابط بہتر بنانے کے خواہاں ہیں، اور اسی تناظر میں افتتاحی میچ کی تجویز سامنے آئی ہے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ گزشتہ مالی سال کی پہلی 3 سہ ماہی میں منہگائی کی شرح مسلسل گر رہی تھی، منہگائی کی شرح پانچ چھ فیصد کی تسلی بخش سطح پر تھی۔
پراسیکیوٹرجنرل پنجاب نے چکوال فائرنگ کیس کو ہائی پروفائل کیس ڈکلیئر کر دیا، اور مکمل ریکارڈ بھی طلب کرلیا گیا۔
بی آر ٹی ریڈ لائن پر درخت بڑے پیمانے پر کاٹے گئے ہیں جبکہ اسکی جگہ نئے درختوں کی کمی شدت سے محسوس ہو رہی ہے، ایسے میں نجی یونی ورسٹی کے طلبہ نے شجر کاری کی مہم ازخود شروع کر دی۔
واردات عین سی سی ڈی تھانہ کے باہر ہوئی جہاں سی سی ڈی اہلکار کے ہاتھوں بنا سوچے سمجھے فائرنگ کے نتیجے میں 9 سالہ حانیہ عدیل نے جان گنوا دی، اس کابھائی اور والد اب بھی زیر علاج ہیں۔
روس کا اسٹریٹیجک بمبار طیارہ ٹی یو 22 سائبیریا کے ارکوسک کے علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا۔
عرب میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ جی 7 سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے جنیوا سے فرانس جائیں گے۔