قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی وہاب ریاض نے اہلیہ سے ان کی سالگرہ کے موقع پر محبت کا اظہار کیا ہے۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ایڈمنسٹریٹر اور چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اہلیہ کے ہمراہ ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے۔
سابق کرکٹر نے اس پوسٹ کیپشن میں اہلیہ کو سالگرہ کی مبارک باد دی ہے۔
وہاب ریاض نے لکھا ہے کہ میری بہترین ہمسفر کو سالگرہ مبارک ہو، ہمیشہ میرے ساتھ کھڑے رہنے اور بہترین دوست بننے کے لیے شکریہ، آپ کے لیے یہ دن حیرت انگیز اور آنے والا سال بہترین ہو۔