• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیمپئنز ٹرافی 2017ء کو بھلایا نہیں جا سکتا: سابق کرکٹر وہاب ریاض

فوٹو بشکریہ رپورٹر
فوٹو بشکریہ رپورٹر

پاکستان کے سابق کرکٹر وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی2017ء کو بھلایا نہیں جا سکتا، میری بدقسمتی تھی کہ بھارت کے خلاف میچ میں ان فٹ ہو گیا تھا۔

’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ بائیں ٹخنے کی انجری کا شکار ہو کر چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوا تھا، ایونٹ سے باہر تھا لیکن میں نے ایک ایک میچ فالو کیا۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017ء کی یادوں کو تازہ کرتے ہوئے وہاب ریاض نے کہا کہ بھارت سے پہلا میچ ہارے، پھر ایونٹ سے باہر ہونے کا بھی خدشہ تھا، پاکستان ٹیم نے شاندار کم بیک کیا اور فتح سمیٹی۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑی کچھ حاصل کرنا چاہتے تھے اور متحرک تھے اس لیے کامیابی ملی، فائنل میں بھارت کے اوپر دباؤ تھا، ہم تو ان سے پہلا میچ ہارے ہوئے تھے۔

وہاب ریاض کا یہ بھی کہنا ہے کہ فخر زمان، اظہر علی اور محمد حفیظ نے اچھی اننگز کھیلیں، محمد عامر کا اسپیل میچ کو بھارت سے دور لے گیا تھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید