کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر بلاک 19 میں چلتی گاڑی میں دھماکے کے بعد آگ لگ گئی۔
واقعہ بلال مسجد کے قریب پیش آیا، جس میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
دھماکا ممکنہ طور پر سلنڈر پھٹنے سے ہوا، جس کی چھان بین کی جا رہی ہے۔
ظفر حجازی نے وفاقی ٹیکس محتسب کی حیثیت سے اسلام آباد میں حلف اٹھالیا، صدر آصف زرداری نے وفاقی ٹیکس محتسب ظفر حجازی سے عہدے کا حلف لیا۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی زیرِ صدارت کرسمس کے موقع پر سیکیورٹی سے متعلق اجلاس ہوا۔
شکار پور کے قریبی علاقے ہمایوں کے پاس ریلوے ٹریک دھماکے سے متاثر ہوگیا۔
کراچی کے علاقے گلشن حدید میں 2 روز کے دوران 2 ملزمان نے 2 سپر اسٹور ز لوٹ لیے۔
تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کے وفد نے اسلام آباد میں جماعتِ اسلامی کے دفتر کا دورہ کیا۔
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی نے سینٹرل جیل پشاور کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے قیدیوں کی سزا میں 2 ماہ کی خصوصی معافی کا اعلان بھی کیا۔
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں خشک سالی کی صورتِ حال سنگین ہوتی جا رہی ہے، اس سے متعلق جامع منصوبہ بندی کر ریے ہیں۔
پشاور ہائی کورٹ میں صوبائی وزیر امجد علی کا نام پی سی ایل اور پی این آئی ایل سے نکالنے کیلئے درخواست دائر کی گئی۔
متحدہ عرب امارات کے نئے سفیر سالم محمد الزعابی کی سندھ گورنر ہاوس آمد ہوئی۔ کراچی سے ترجمان کے مطابق نئے اماراتی سفیر کی گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ملاقات ہوئی، جس میں پاک یواےای تعلقات، سرمایہ کاری اور دیگر امور پر گفتگو کی گئی۔
سندھ اسمبلی کے اجلاس میں فائر بریگیڈ کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی قرار داد پیش کی گئی۔
تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں نے قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیرپاؤ سے ملاقات کی ہے۔
سندھ اسمبلی میں سانحہ مشرقی پاکستان کے متعلق قرار داد پیش کی گئی۔ قرار دادا میں افواج پاکستان کے ساتھ قربانیاں دینے والے بہاریوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی گئی۔
جنرل سیکرٹری میرج ہال ایسوسی راو طارق نے کہا کہ ون ڈش قانون کو کبھی عوامی سطح پر تسلیم نہیں کیا گیا۔
لیہ کے علاقے بستی ککڑ والا میں سیوریج کے گڑھے میں گر کر 2 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔
اہلیہ اور بیٹی کے قتل کے الزام میں گرفتار ڈی ایس پی عثمان حیدر کو معطل کر دیا گیا۔