• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیارٹی لسٹ: اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز کا سپریم کورٹ سے رجوع

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ججز سینیارٹی لسٹ کے معاملے پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے 5 ججز نے بھی سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نیا حلف لینے تک ٹرانسفر ہونے والے ججز کو دوسری ہائی کورٹس کے جج قرار دیا جائے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کی تعیناتی کالعدم قرار دی جائے اور نئے ججز کے حلف لینے کے بعد سینیارٹی شمار کی جائے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ کو نئی سینیارٹی لسٹ جاری کرنے کا حکم دیا جائے۔

قومی خبریں سے مزید