• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم سے ڈیرہ غازی خان کے سیاسی و پارلیمانی رہنماؤں کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیرہ غازی خان کے سیاسی اور پارلیمانی رہنماؤں سے ملاقات کی ہے۔

اعلامیے کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے مقامی رہنماؤں نے حالیہ مالی استحکام پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا اور علاقے کی فلاح و بہبود کے ترقیاتی کاموں پر شکریہ ادا کیا۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے شرکاء کو عوامی فلاح و بہبود کے لیے متحرک کرداد ادا کرنے کی تلقین کی۔

ملاقات میں متعلقہ حلقوں اور علاقے کے ترقیاتی امور کے حوالے سے گفتگو کی گئی جبکہ وزیراعظم نے کامیاب جلسے کے انعقاد پر ڈیرہ غازی خان کے عوام کو خراج تحسین پیش کیا۔

اعلامیے کے مطابق ملاقات میں وفاقی وزراء احسن اقبال، رانا تنویر حسین، عطا اللّٰہ تارڑ اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللّٰہ بھی شریک ہوئے تھے۔

قومی خبریں سے مزید