پاور ڈویژن نے سال 2025ء کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی، جس میں کہا گہا کہ آئی پی پیز سے کامیاب مذاکرات سے صارفین، قومی خزانے پر 3400 ارب روپے کا بوجھ ختم کیا گیا۔
گھریلو صارفین کیلئے بجلی 8.35 روپے، صنعتی صارفین کیلئے 16.68روپے فی یونٹ سستی ہوچکی۔
رپورٹ کے مطابق ناکارہ پاور پلانٹس کی بندش سے بجلِی صارفین سے7 ارب روپے کا بوجھ اتارا گیا، صنعتی اور زرعی صارفین کےلیے 22.98 روپے کا پیکج متعارف کروایا گیا۔
ساڑھے 9 ہزار میگا واٹ کے بجلی منصوبے ختم کرکے عوام کو 1 روپے فی یونٹ ریلیف دیا گیا، بغیر قرض لیے گردشی قرضے میں 780 روپے کی کمی لائی گئی۔
پاور ڈویژن کی رپورٹ میں کہا گیا کہ بجلی بلوں سے پی ٹی وی فیس کی مد میں 35 روپے وصولی ختم کروائی گئی۔
سال 2025 میں 3 ڈسکوز کی نجکاری کا آغاز کیا گیا، الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز کے ٹیرف میں 44 فیصد کمی کی گئی۔
سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی بل معاف، ادائیگیوں میں رعایت دی گئی، اپنا میٹر اپنی ریڈنگ ایپ سے میٹر ریڈنگ کا اختیار عام آدمی کے ہاتھ میں دیا گیا۔
سال 2025 میں 118 ہیلپ لائن کے آغاز سے سفارشی کلچر کا خاتمہ یکساں سلوک ممکن ہوا، مسابقتی شفاف بولی کے باعث اسمارٹ میٹرز ریٹس میں 40 فیصد کمی لائی گئی، ملک میں 55 فیصد ماحول دوست بجلی کی پیداوار سے پاکستان خطے میں گرین انرجی کا لیڈر ہے۔