وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ معاشی اشاریے بہتری کی جانب گامزن ہیں، مہنگائی ملکی تاریخ کی کم ترین سطح پر ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ معاشی استحکام، مہنگائی کے خاتمے اور سرمایہ کاری کے فروغ کےلیے متعدد اقدامات کیے۔
انہوں نے کہا کہ 2025ء میں بھی بدترین سیلاب کا سامنا کرنا پڑا، بد ترین سیلاب کے باوجود عالمی اداروں سے مدد نہ لینے کا فیصلہ کیا، معاشی اصلاحات کی بدولت سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ معاشی بہتری کے باعث متعدد قرضوں کی ادائیگی بروقت کی، 2025ء میں اسٹاک ایکس چینج مارکیٹ کی کارکردگی بہترین رہی۔
اُن کا کہنا تھا کہ قومی ایئر لائن کی نجکاری اہم کامیابی ہے، مالیاتی بچت اور قرضوں کی درست منصوبہ بندی سے 6 سے 7 سو ارب کی بچت کی، ٹیرف اصلاحات سے مالیاتی بہتری میں مدد ملی۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ عالمی مالیاتی اداروں نے ڈھانچہ جاتی اصلاحات کو سراہا ہے، ڈیجیٹلائزیشن سے عوام کی زندگی میں آسانی آئی ہے، 2026ء کے دوران 16 نئے آئی پی اوز متوقع ہیں۔