• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیپرا میں نومبر کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ سے متعلق سماعت

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں ڈسکوز کے ماہ نومبر کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ سے متعلق عوامی سماعت ہوئی ۔

نیپرا اعلامیے کے مطابق عوامی سماعت چیئرمین نیپرا کی زیر صدارت ہوئی، جس میں سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی ( سی پی پی اے) کے عہدے دار، بزنس کمیونٹی اور وزارت توانائی کے نمائندے شریک ہوئے۔

نیپرا اعلامیے کے مطابق سی پی پی اے نے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ(ایف سی اے) مد میں تقریباً 72 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست دی ہے، جس کا اطلاق صرف 1 ماہ کے لیے ہوگا۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے مطابق اطلاق ڈسکوز بشمول کے الیکٹرک صارفین پر ہوگا لیکن لائف لائن، پروٹیکٹڈ، پری پیڈ صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر اطلاق نہیں ہوگا۔

نیپرا اعلامیے کے مطابق اتھارٹی نے تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کی آرا ءکو تسلی سے سنا، اتھارٹی ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔

قومی خبریں سے مزید