• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان، 2025ء میں خواتین پر کتنا تشدد کیا گیا؟ رپورٹ آگئی

بلوچستان میں سال 2025ء میں خواتین پر تشدد سے متعلق عورت فاؤنڈیشن نے رپورٹ جاری کردی ہے۔

سالانہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ2025ء میں بلوچستان میں خواتین پر تشدد کے 123 سنگین واقعات رپورٹ ہوئے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ بلوچستان میں سال کے دوران 65 خواتین قتل اور 33  کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا۔

سالانہ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ صوبے میں غیرت کے نام پر قتل کے مجموعی طور پر 58 واقعات ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

عورت فاؤنڈیشن کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ جعفرآباد، کوئٹہ اور نصیر آباد میں غیرت کے نام پر قتل کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔

سالانہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2025ء میں اغواء، جنسی زیادتی، ہراسانی اور گھریلو تشدد کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ خواتین اور بچوں کے سہولتی مراکز کو 129 درخواستیں موصول ہوئی ہیں، کئی واقعات سماجی دباؤ کے باعث رپورٹ ہی نہیں ہوتے۔

قومی خبریں سے مزید