پاکستان سمیت دنیا بھر میں نئے سال کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہو گیا، 2025 کا سورج غروب ہونے میں بس چند گھنٹے باقی رہ گئے ہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں نئے سال کے استقبال کے لیے جشن کی تیاریاں جاری ہیں۔
2026 کا سورج سب سے پہلے نیوزی لینڈ کے اُفق پرطلوع ہو گا، پاکستانی وقت کے مطابق آکلینڈ میں آج شام 4 بجے اور سڈنی میں شام 6 بجے نئے سال کو خوش آمدید کہا جائے گا۔
روایتی کاؤنٹ ڈاؤن کے ساتھ بڑی تعداد میں جمع لوگ نئے سال کے لیے دعائیں مانگیں گے اور اپنے پیاروں کو مبارکباد دیں گے۔
دبئی کے بُرج خلیفہ پر رات 12 بجے، نیویارک کے ٹائم اسکوائر پر رات 2 بجے جبکہ لندن اور پیرس میں کل صبح 4 بجے سال نو کا جشن ہو گا۔
چین کے دارالحکومت بیجنگ میں نیو ایئر ٹی پارٹی پر روایتی اوپرا پیش کیا جائے گا۔
اسلام آباد، کراچی اور لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں سال نو پر جشن کی تیاریاں جاری ہیں، مختلف مقامات پر آتش بازی کا مظاہرہ کرکے سال نو کا خیر مقدم کیا جائے گا۔
رات 12 بجتے ہی کراچی میں گورنر ہاؤس سندھ میں آتش بازی کی جائے گی۔