سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال 13 ڈی میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی ریذیڈنٹس ایسوسی ایشن کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے ایس بی سی اے اور دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے۔
سندھ ہائی کورٹ نے گلشنِ اقبال 13 ڈی میں غیر قانونی تعمیرات کے حوالے سے سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ نے یہ درخواست کیوں دائر کی ہے؟
درخواست گزار کے وکیل نے بتایا ہے کہ 3 پلاٹوں پر غیر قانونی تعمیرات ہو رہی ہیں۔
وکیل نے عدالت کو یہ بھی بتایا ہے کہ میں وہاں کا رہائشی ہوں، پلان کی منظوری کے بغیر تعمیرات ہو رہی ہیں، وہاں پہلے بھی خلاف ضابطہ کثیر المنزلہ عمارتیں تعمیر کی گئی ہیں، حالانکہ اس علاقے میں صرف رہائشی تعمیرات کی اجازت ہے۔