وفاقی وزیرِ تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان کو نوجوانوں کی ضرورت ہے۔
کراچی میں منعقدہ کانووکیشن سے خطاب میں خالد مقبول نے کہا کہ جو نوجوان یہاں سے ڈگری لے رہے ہیں پاکستان کو ان کی ضرورت ہے، میں خود بھی آپ لوگوں سے سیکھنے کے مرحلے میں ہوں۔
انہوں نے کہا کہ جس بھی کانووکیشن میں گیا وہاں 60 فیصد طالبات نے گولڈ میڈل لیے، لڑکیوں کا تعلیم حاصل کرنا بہت ضروری ہے۔
ایم کیو ایم رہنما نے یہ بھی کہا کہ ہمارے یہاں آئی ٹی میں صرف 5 گریجویجیٹ نکلتے ہیں اور دنیا میں تعداد لاکھوں میں ہے، دنیا کو آئی ٹی کے تعلیم یافتہ طلباء کی ضرورت ہے۔