• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روہڑی: کوچ کے مسافر سے 14 کلو ہیروئن برآمد

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

محکمۂ نارکوٹکس کنٹرول نے روہڑی میں کارروائی کرتے ہوئے کوچ کے مسافر سے 14 کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی۔ 

ترجمان محکمۂ نارکوٹکس کنٹرول سندھ کے مطابق خفیہ اطلاع پر روہڑی چیک پوسٹ کے قریب مسافر کوچ سے 80 کروڑ روپے مالیت کی 14 کلو ایکسپورٹ کوالٹی کی ہیروئن برآمد کر لی گئی۔ 

کارروائی کے دوران ایک ملزم علی رضا کو گرفتار کیا گیا جس کا تعلق پشاور سے ہے۔

ترجمان کے مطابق ملزم سے ابتدائی تفتیش کے مطابق پشاور سے کراچی منتقلی کے بعد ہیروئن بیرونِ ملک اسمگل کی جانی تھی۔ 

وزیرِ ایکسائز سندھ مکیش چاؤلہ کا کہنا ہے کہ منشیات کی روک تھام کے لیے بلا تفریق کاروائیاں تیز کی جائیں اور روڈ چیکنگ مہم کو بھی بلا ناغہ جاری رکھا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید