امریکا نے ایران، چین، بھارت، متحدہ عرب امارات اور دیگر ممالک پر نئی اقتصادی پابندیاں عائد کر دیں۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکی محکمۂ خزانہ اور محکمۂ خارجہ نے ایران کی تیل کی برآمدات کو نشانہ بناتے ہوئے 30 سے زائد افراد اور جہازوں پر پابندیاں لگا دیں۔
متاثرہ ممالک میں ایران، متحدہ عرب امارات ، چین، بھارت، ہانگ کانگ، ملائیشیا اور سیشلز شامل ہیں۔
امریکا کا کہنا ہے کہ جو بھی ایرانی تیل کے کاروبار میں ملوث ہو گا، اسے سخت پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔