سندھ ہائی کورٹ نے سانحۂ بلدیہ فیکٹری کے مفرور ملزم حماد صدیقی کی گرفتاری کے لیے انٹرپول سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا۔
قتل کیس میں نامزد دبئی فرار ملزمان کی پاکستان حوالگی کے کیس کی سماعت ہوئی۔
محکمۂ داخلہ اور خارجہ نے رپورٹ سندھ ہائی کورٹ میں جمع کروا دی۔
عدالت نے مفرور ملزم خرم نثار سے متعلق محکمۂ داخلہ کے فوکل پرسن کو بھی طلب کر لیا۔
عدالت نے درخواست پر سماعت 22 اپریل تک ملتوی کر دی۔
مقدمے میں تقی حیدر، حماد صدیقی اور خرم نثار مفرور ہیں۔
ڈپٹی اٹارنی جنرل کے مطابق تقی حیدر سے متعلق متحدہ عرب امارات کو کاغذات بھیجوا دیے ہیں۔
ماہم امجد نے والد کے مبینہ قاتل تقی حیدر کی پاکستان منتقلی کی درخواست دائر کی تھی۔