لاہور میں طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کے بعد پولیس حکام نے شہر کو گینگ وار سے محفوظ بنانے کیلئے اقدامات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق طیفی بٹ گروپ کے 13 اور ٹیپو ٹرکاں والا گروپ کے 10 افراد کو 3 ایم پی او کے تحت جیل بھجوایا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے شہر کو گینگ وار سے محفوظ بنانے کےلیے لسٹ مرتب کرلی ہے، 3 ایم پی او کے تحت تمام افراد 3، 3 ماہ کیلئے جیل میں رہیں گے۔
پولیس ذرائع کے مطابق مقامی پولیس ان افراد کی فہرست ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) لاہور کو بھجوائے گی، احکامات ڈی سی جاری کریں گے۔
ذرائع کے مطابق تھری ایم پی او کے احکامات ملنے کے بعد ان افراد کی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی، دو گروپوں کی گینگ وار میں متعدد افراد نشانہ بن چکے ہیں۔