• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: کورنگی میں گتے کے گودام میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی کے علاقے کورنگی ڈھائی نمبر میں گتے کے گودام میں لگنے والی آگ پر فائر بریگیڈ کی 2 گاڑیوں کی مدد سے قابو پا لیا گیا۔

محکمۂ فائر بریگیڈ کے مطابق کورنگی نمبر ڈھائی پیٹرول پمپ کے قریب ایک گودام میں آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی، جس کے بعد 2 فائر ٹینڈرز کو روانہ کیا گیا۔

فائر ٹینڈرز نے ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے گتے کے گودام میں لگی آگ کو بجھایا، آتشزدگی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

قومی خبریں سے مزید