کراچی( اسٹاف رپورٹر) آئی آئی چند ریگر روڈ پر واقع سنی پلازہ کی دوسری منزل پر واقع آفس میں اتوار کی شب اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے آفس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،آگ کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر فائر بریگیڈ حکام کو طلب کیا،کے ایم سی فائر بریگیڈ حکام کے مطابق فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی نے آگ پر قابو پالیا ، آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہ ہوسکی،آفس میں رکھا سامان خاکستر ہوگیا۔