• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جگن کاظم وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کس بات کی معترف؟


معروف اداکارہ و میزبان جگن کاظم نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز جو وعدہ کرتی ہیں اسے وقت سے پہلے پورا کرتی ہیں، اس بات کا میں نے ذاتی طور پر تجربہ کیا ہے۔

حال ہی میں پنجاب حکومت کی جانب سے منعقد کی گئی تقریب ’ہارس اینڈ کیٹل‘ شو کی میزبانی جگن کاظم اور اداکار و میزبان واسع چوہدری نے کی۔

اس دوران جگن کاظم اور واسع چوہدری نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی کا اعتراف کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

اداکارہ جگن کاظم نے مریم نواز کی تعریف میں کہا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز پاکستان کی سب سے پہلی خاتون وزیرِ اعلیٰ ہیں، یہ بہت بڑی بات ہے، انہوں نے عوام کی خدمت کے لیے بہت سے اقدامات اٹھائے ہیں اور بہت سی اصلاحات لائی ہیں۔

اس دوران واسع چوہدری نے مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سے وعدہ کریں کہ آئندہ ہمیں ہارس اینڈ کیٹل شو کے لیے اتنا انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔

جگن کاظم نے واسع کے اس سوال پر کہا کہ مریم نواز شریف عوام سے جو وعدہ کرتی ہیں اس کی مدت سے قبل ہی اسے پورا کر لیتی ہیں، اس بات کی میں عینی شاہد ہوں۔

اداکارہ جگن کاظم نے اس موقع پر مریم نواز کے دور کو پنجاب کی بحالی کا دور بھی قرار دیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید