• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توہینِ عدالت کیس،چیف سیکریٹری پنجاب کو جواب داخل کرانے کی مہلت

فائل فوٹو
فائل فوٹو

لاہور ہائی کورٹ نے توہینِ عدالت کیس میں چیف سیکریٹری پنجاب سمیت دیگر فریقین کو جواب داخل کرانے کے لیے مہلت دے دی۔

ڈاکٹرز کی ہڑتال کے خلاف عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنے پر توہینِ عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

جسٹس سلطان تنویر احمد نے جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ توہینِ عدالت کی درخواست پر  جواب داخل نہیں کیا گیا۔

درخواست میں عدالتی احکامات کے باوجود ڈاکٹرز کے ہڑتال کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا۔

درخواست میں ہڑتال نہ کرنے کے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کی استدعا کی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید