متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ کراچی میں نان ریکوری پر پورا فیڈر بند کر دیتے ہیں، فیڈر پر سارے صارفین تو بل نہ دینے والے نہیں، پورا فیڈر بند کرنے سے بل دینے والے کو بھی سزا مل رہی ہے۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پاور کا اجلاس ہوا۔
اس موقع پر سید مصطفیٰ کمال نے اظہارِ خیال کے دوران کہا کہ تھرمل پاور بند کر کے کوئلے پر جائیں گے تو آگے پلان کیا ہو گا؟ اگر آگے چل کر کوئلے کے پلانٹس کا بھی مسئلہ ہوا تو کیا کریں گے؟
سیکریٹری پاور ڈویژن نے کہا کہ کوئلے کے پلانٹس ہم مختصر وقت میں لگا سکتے ہیں۔
پاور حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ ہم پاور پلانٹس کے لیے اگلے 10 سال کے لیے جدید فور کاسٹنگ کر رہے ہیں۔
سیکریٹری پاور ڈویژن نے کہا کہ اگلے 3 سال میں آئل والے پاور پلانٹس میں سے بہت سے بند ہو جائیں گے۔