راولپنڈی(راحت منیر)پنجاب کی ماتحت عدلیہ سے لاہور ہائی کورٹ کیلئے چار ایڈیشنل ججز کی تقرری کیلئے آٹھ ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن ججز کے نام جوڈیشل کمیشن کو بھجوائے گے ہیں،28فروری کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کر لیا گیاجس میں غور کیا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ غضنفر علی خان،قیصر نذیر بٹ،محمد اکمل خان، تنویر احمد شیخ، جزیلہ اسلم، طارق محمود باجوہ، شاہدہ سعید اور عبہر گل خان کے نام جوڈیشل کمیشن کو بھجوائے گے ہیں۔