• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ و پنجاب حکومتوں کی کارکردگی عوام کو نظر نہیں آ رہی: بیرسٹر محمد علی سیف

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ سندھ و پنجاب کی صوبائی حکومتوں کی کارکردگی عوام کو نظر آ رہی ہے نہ انہیں محسوس ہو رہی ہے۔

بیرسٹر محمد علی سیف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سندھ اور پنجاب میں غیر منتخب حکومتوں کی کارکردگی ڈرامے بازی تک محدود ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ کون سی کارکردگی ہے جس کی تشہیر کی جا رہی ہے، پنجاب میں کیا مہنگائی اور بے روزگاری ختم ہو چکی ہے؟

 بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ عوام کا لیڈر بننے کے شوق میں یہ کردار مذاق بن چکے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید