• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیمپئنز ٹرافی میں اپنا آخری میچ بہتر کھیلنے کی کوشش کریں گے، بنگلادیشی اسسٹنٹ کوچ

بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ محمد صلاح الدین نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف ایونٹ میں اپنا آخری میچ اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کے دوران بنگلادیشی اسسٹنٹ کوچ نے کہا کہ بنگلادیش نے چیمپئنز ٹرافی میں اچھا نہیں کھیلا۔

انہوں نے کہا کہ ایونٹ میں اپنا آخری میچ بہتر کھیلنے کی کوشش کریں گے، چیمپئنز ٹرافی کے دوران ہمارا بیٹنگ کمبی نیشن کچھ ٹھیک نہیں تھا۔

محمد صلاح الدین نے مزید کہا کہ میگا ایونٹ میں ہمارا مڈل آرڈر پرفارمنس نہیں دے پایا، بنگلادیش کی بولنگ بہتر رہی، بیٹنگ میں بہتری کی ضرورت تھی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید