• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے پہلوان ورلڈ ریسلنگ چیمپئن شپ میں شرکت سے محروم کیوں ہوئے؟

فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا
فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا

پاکستانی پہلوانوں کی ورلڈ ریسلنگ چیمپئن شپ میں عدم شرکت کی وجہ سامنے آگئی۔

پاکستان نے مارچ میں ایشین ریسلنگ چیمپئن شپ میں شرکت نہیں کی تھی،  ورلڈ ریسلنگ چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے ایشین چیمپئن شپ میں شرکت لازمی ہے۔

پاکستانی پہلوان کیمپس اور سفری اخراجات کی عدم دستیابی کے باعث ایشین چیمپئن شپ میں شرکت نہیں کر سکے تھے۔

اس حوالے سے سیکریٹری فیڈریشن انعام بٹ نے کہا کہ کوشش ہو گی کہ آئندہ برس ایشین ریسلنگ چیمپئن شپ کسی صورت مس نہ ہو، فنڈز کی دستیا بی کو یقینی بنایا جائے گا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ سے بھی کیمپس لگانے کی درخواست کریں گے۔

ورلڈ ریسنگ چیمپئن شپ 13 سے 21 ستمبر تک کروشیا میں منعقد ہو گی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید