• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حارث رؤف کا وکٹ لینے کے بعد جشن مناتے ہوئے نرالا ڈانس وائرل

— تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا
— تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر حارث رؤف کے ’اورا فارمنگ‘ ڈانس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کھلاڑی کی منفرد ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے۔

فلوریڈا میں گزشتہ روز ہونے والے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے تیسرے فیصلہ کُن ٹی ٹوئنٹی میچ میں جیول اینڈریو کی وکٹ لینے کے بعد غیر متوقع طور پر انوکھے انداز میں جشن منایا، جو سوشل میڈیا صارفین کو بھا گیا۔

انہوں نے ایک کیچ ڈراپ کے سبب آؤٹ ہونے سے بچ جانے والے ویسٹ انڈیز کے بلے باز جیول اینڈریو کو 15 گیندوں پر 24 رنز اسکور کرنے کے بعد رن آؤٹ کیا۔

جیول اینڈریو کی وکٹ پر حارث رؤف نے سوشل میڈیا ٹرینڈ ’اورا فارمنگ‘ ڈانس اسٹیپس کرکے جشن منایا، جو فوری طور پر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہوگیا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید