انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر آسٹریلیا کے ٹم ڈیوڈ پر جرمانہ عائد کر دیا۔
آئی سی سی کے مطابق ٹم ڈیوڈ کو آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول ون کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیا گیا ہے۔
ٹم ڈیوڈ کو میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ کیا گیا اور کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر ان کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا ہے۔
آئی سی سی کے مطابق ٹم ڈیوڈ نے اپنی غلطی مانتے ہوئے دی گئی سزا قبول کر لی ہے۔
واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف آسٹریلیا کی بیٹنگ کے دوران وائیڈ نہ دینے پر ٹم ڈیوڈ نے امپائر کے فیصلے پر ناگواری کا اظہار کیا تھا۔