• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمیں ایک ٹیم کی حیثیت سے اکٹھے ہونا پڑے گا، جوز بٹلر

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر کا کہنا ہے کہ وائٹ بال فارمیٹ میں ہمیں جلد واپس آنا ہوگا، ہمیں ایک ٹیم کی حیثیت سے اکٹھے ہونا پڑے گا۔

لاہور میں افغانستان کے ہاتھوں شکست کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے  انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے کہا کہ ہمیں چانس ملے کوشش بھی کی لیکن ناکام رہے۔

جوز بٹلر کا کہنا تھا کہ یہ ایک اچھا میچ رہا ہے، ہم نے جلد وکٹیں لیں لیکن ابراہیم زدران نے اچھی سنچری کی، آخری اوورز میں ہم نے بہت رنز دیے۔

انہوں نے کہا کہ میں اس وقت اپنے بارے میں جذباتی ہوکر کوئی فیصلہ نہیں کروں گا، ہم وننگ ٹیم رہے ہیں ہمیں پھر سے وننگ ٹیم بننا ہے۔

کپتان انگلینڈ کرکٹ ٹیم کا مزید کہنا تھا کہ میں بدقسمتی سے اس طرح پرفارم نہیں کر پا رہا جس کی ٹیم کو ضرورت ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید