• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں آج چند مقامات پر بوندا باندی کا امکان

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

کراچی میں آج چند مقامات پر بوندا باندی کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود اور صبح میں ہلکی دھند کا بھی امکان ہے۔

شہرِ قائد میں کم سے کم درجۂ حرارت 21.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 29 سے 31 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

کشمیر و گلگت میں بارش و برفباری

دوسری جانب آزاد کشمیر میں بارش اور برف باری تیسرے روز بھی جاری ہے، شدید برف باری کے باعث معمولاتِ زندگی بھی متاثر ہیں۔

 گلگت بلتستان کے مخلتف علاقوں میں بارش جبکہ پہاڑوں پر برف باری ہو رہی ہے، برف سے ڈھکی وادیاں حسین مناظر پیش کر رہی ہیں۔

گلگت بلتستان کے ضلع استور میں 2 روز سے وقفے وقفے سے برف باری جاری ہے، کئی علاقوں میں 2 سے 3 فٹ تک برف پڑ چکی ہے جبکہ اکثر علاقوں کا زمینی رابطہ بھی منقطع ہے۔

ادھر سندھ اور پنجاب کے اکثر مقامات پر بھی بارش سے موسم خوش گوار ہو گیا ہے۔

 پنجاب کے شہر رحیم یار خان میں بارش کے باعث بیشتر علاقوں میں بجلی معطل ہے۔

زرعی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سیزن میں بارش گندم کی فصل کے لیے مفید ہے۔

قومی خبریں سے مزید