کراچی میں ہیوی ٹریفک سے اموات کا سلسلہ جاری ہے، تیز رفتار ٹریلر نے ایک اور خاندان کا چراغ گل کر دیا۔
کراچی کے علاقے لانڈھی انڈسٹریل ایریا روڈ پر ٹرالر نے موٹر سائیکل سوار شخص کو ٹکر مار دی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق موٹر سائیکل پر 2 افراد سوار تھے جن میں سے ایک موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ دوسرا شخص زخمی ہو گیا، حادثے کے بعد ٹرالر ڈرائیور فرار ہو گیا۔
یاد رہے کہ رواں سال ٹریفک حادثات میں 140 افراد جاں بحق جبکہ 1900سے زائد افراد زخمی ہوچکے ہیں۔