• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیز رفتار واٹر ٹینکر نے ایک اور موٹرسائیکل سوار نوجوان کی جان لے لی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) منگھو پیر تھانے کی حدود فورکے چورنگی سے چنگی نا کہ جانب جانے والے راستے پر تیز رفتار واٹر ٹینکر موٹرسائیکل کو ٹکر مارتے ہوئے موقع سے فرارہوگیا جس کے نتیجے میں 14سالہ ریاض چانڈیو موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا،متوفی عمر گوٹھ کا رہائشی تھا،اسٹیل ٹاون تھانے کی حدود لنک روڈ سمندری بابا درگاہ کے قریب تیز رفتار کار سوار نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 4 سالہ سخی محمد اور 50 سالہ سیفل جوکھیو جاں بحق ہوگئے جبکہ فوری طور ایک زخمی خاتون کی شناخت50 سالہ نوربانو جوکھیو دیگر دوزخمیوں میں ایک نوجوان خاتون 28 سالہ خاتون اور4 سالہ بچے کی شناخت فوری طور پر نہیں ہوسکی،متاثرہ افراد کا ایک ہی خاندان سے تعلق ، اچارگوٹھ فلٹرپلانٹ کے رہائشی ہیں ،حادثے کا زمہ دار کار سوار فرار ہو گیا،نارتھ ناظم آباد بلاک میں تیز رفتار رکشا ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر فٹ پاتھ سے ٹکراکر الٹ گیا،حادثے میں رکشا ڈرائیور 45 سالہ سید غفار جاں بحق ہو گیا،متوفی پہاڑ گنج کا رہائشی تھا ، علاوہ ازیں سائٹ ایریا میں واقع ایک کمپنی میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے 25 سالہ محمد دانیال جاں بحق ہوگیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید