• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیمی معیار و ماحول پر سمجھوتا نہیں کیا جا سکتا: گورنر پنجاب

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان—فائل فوٹو
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان—فائل فوٹو

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا ہے کہ نوجوان ملک کا مستقبل ہیں، تعلیمی معیار اور ماحول پر سمجھوتا نہیں کیا جا سکتا۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی زیرِ صدارت گورنر ہاؤس لاہور میں پہلی وائس چانسلرز کانفرنس ہوئی، جس میں جامعات کے امور میں بہتری سمیت موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔

سردار سلیم حیدر نے کہا کہ سفارشات چانسلر آفس کی جانب سے پنجاب حکومت کو بھیجی جائیں گی جبکہ ہر 3 ماہ بعد ایسی کانفرنس بلا کر فیصلوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیوں میں ہراسگی اور منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس ہونی چاہیے، خواتین کی یونیورسٹیوں میں مرد ملازمین کم سے کم کرنے لے لیے میکنزم بنایا جائے۔

وائس چانسلرز نے کہا کہ وائس چانسلرز کی تعیناتی میں تاخیر کا مسئلہ حل کیا جائے، یونیورسٹیوں میں ٹیکنالوجی زونز کو فعال کیا جائے اور جامعات کا ریونیو بڑھانے کے لیے غیر ملکی طلباء کے ایڈمیشن بڑھائے جائیں۔

قومی خبریں سے مزید