• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں معاشی استحکام سے کاروباری سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں: گورنر پنجاب

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان—فائل فوٹو
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان—فائل فوٹو

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا ہے کہ ملک میں معاشی استحکام سے کاروباری سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں، سیاسی استحکام رہا تو چند سالوں میں ملک معاشی طور پر بہت بہتر ہو جائے گا۔

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی مختلف چیمبرز سے تعلق رکھنے والی کاروباری شخصیات سے ملاقات ہوئی ہے۔

اس موقع پر گورنر پنجاب نے مختلف چیمبرز کی کامیاب کاروباری شخصیات کو میڈلز اور شیلڈز سے نوازا۔

 گورنر پنجاب نے کہا کہ چیمبرز سے منسلک کاروباری افراد نے بیرون ملک بھی پاکستان کا نام روشن کیا۔

انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی بزنس مین ملک کا اثاثہ ہیں، ملک پر جب بھی مشکل وقت آیا اوورسیز پاکستانیوں اور پاکستانی بزنس مین نے آگے بڑھ کر مدد کی۔

 سردار سلیم حیدر نے یہ بھی کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کا پاکستان میں جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے، سمندر پار پاکستانی ترسیلات کے ذریعے ملک کی خدمت کر رہے ہیں۔

تجارتی خبریں سے مزید