• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اٹھ مقام: برفانی تودے تلے دبے 3 نوجوانوں کو تاحال نہیں نکالا جا سکا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

آزاد کشمیر کی تحصیل اٹھ مقام میں 2 روز قبل برفانی تودے کے نیچے دبے 3 نوجوانوں کو اب تک نہیں نکالا جا سکا۔

انچارچ اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق مسلسل برف باری کے باعث 5 مارچ تک ریسکیو آپریشن روک دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ برف باری کا سلسلہ تھمنے پر نوجوانوں کو نکالنے کے لیے آپریشن شروع کیا جا سکے گا۔

آزاد کشمیر کی تحصیل اٹھ مقام میں گریس ویلی دودگئی میں برفانی تودہ گرنے سے 3 نوجوان دب گئے تھے۔

قومی خبریں سے مزید